‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2018 - 14:50
News ID: 437477
فونت
حوزه علمیہ تبریز کے استاد:
جمهوری آذربایجان کے مشھور عالم دین نے کہا: ہم، پروردگار عالم سے بندگی کی حقیقت کی درخواست کریں کیوں کہ دنیا و آخرت کی سعادت،عبودیت میں خلاصہ ہوتی ہے ۔
حجت الاسلام علی زمان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق، جمهوری آذربایجان کے مشھور عالم دین حجت الاسلام علی زمان نے مشرقی آذربایجان ایران کے شهر پرواز کی مسجد چهارده معصوم(ع) میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بہت سارے لوگوں کے پاس انکھیں موجود ہیں مگر ان کے پاس بصیرت موجود نہیں ہے ، کان موجود ہے مگر سننے کی توانائی نہیں رکھتے ، خوبصورت انکھیں رکھتے ہیں مگر خوبصورت نہیں دیکھ پاتے ، قران کریم کی نگاہ میں ایسے لوگ غافل ہیں ۔

انہوں ںے یاد دہانی کی: اگر ہم حقیقی معرفت حاصل کریں تو انسان کامل کے مقام تک پہونچ جائیں گے، معرفت حاصل کرنے والے پر بھشت واجب ہے ، موجودہ معاشرہ کی مشکلات کی بنیاد معرفت کا فقدان ہے ، حقیقتا اگر ہم اپنی قدر و قیمت کو سمجھ لیں تو اس بات کو جان لیں گے کہ اس کے مقابل دنیا کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

 

انہوں ںے مزید کہا: انسان خود دنیا میں کیوں مفت فروخت کررہا ہے؟ کیوں جہنم سے معاملہ کررہا ہے ؟ ہمیں اس بات کوپہچاننا چاہئے کہ کون سے اعمال ہمیں جہنمی بناتے ہیں اور کس سے ہم جنتی بنتے ہیں ؟ بہت سارے لوگوں کے پاس دل تھا مگر انہوں نے دل نہیں دیا ، لوگوں کے پاس عقل ہے مگر وہ عاقل نہیں ہیں اور مسائل کو گہرائی کے ساتھ نہیں دیکھتے ، بسا اوقات ہمیں دنیا کی رنگینیاں اپنی سمت کھینچ لیتی ہیں ، شھوت کا ہم پر غلبہ ہوجاتا ہے اور شھرت کا خمار ہمارے دلوں و دماغ پر سما جاتا ہے ۔

حجت الاسلام زمان نے مزید کہا: کبھی کبھی اولاد ، پیسہ ، علم و منصب ، انسان کو غافل کردیتے ہیں کیوںکہ ہم نے شھیدوں کو فراموش کردیا ہے ، بہت سارے لوگ ایک تذکر سے بیدار ہوجاتے ہیں کہ جھوٹ نہ بولیں کیوں کہ صداقت اور سچائی میں ہی نجات ہے ، پروردگار سے باتوں کے سمجھ کی دعا کرنی چاہیں کیوں کہ خداوند عالم بخیل نہیں ہے وہ جو چاہے اپنے بندے کو عطا کرسکتا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: عمل کرنے کے لئے سیکھئے ، فقط سیکھنے کے لئے نہ پڑھئے کیوں آپ جو تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کی ذکات ہے لہذا اس کی ذکات ادا کرئے ، بے عمل عالم قیامت میں حسرت کھائے گا، بہتر ہے کہ بندگی کی حقیقت کا خود پروردگار عالم سے مطالبہ کرئے کیوں کہ دنیا و آخرت کی سعادت بندگی میں خلاصہ ہوتی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬