‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2018 - 13:08
News ID: 437524
فونت
پاکستان:
آج پاکستان بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق،آج پاکستان بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ لاہورمیں تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا، جلوس کی سکیورٹی کے لئے 12 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔  جلوس کے روٹ میں شامل تجارتی مراکز عارضی طور پر بند ہیں۔ سی سی پی اولاہورذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا، مرکزی کنڑول روم سے سیکیورٹی امور پر نظر رکھی جائے گی جب کہ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر آج (منگل) کو ملک کے چاروں صوبوں میں موبائل فون سروس صبح 9بجے سے رات 9بجے تک معطل رہے گی۔ حضرت امام حسین  علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج بند ہیں/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬