‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2019 - 19:58
News ID: 439758
فونت
جلوس میں شامل مومنین کی کثیر تعداد رہبر معظم زندہ باد، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں محافل جشن اور متعدد جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا جلوس ضلع ہیڈ کوارٹر کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے برآمد ہوا۔

جلوس میں مختلف دیہاتوں سے مومنین شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہر کرگل کے زینبیہ چوک پر جمع ہوئے۔

لوگ اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڑز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر اسلامی انقلاب ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کے حق میں نعرے اور مشرکین سے بیزاری کے نعرہ درج تھے۔

اس دوران مرد و زن کی کثیر تعداد رہبر معظم زندہ باد، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقعہ پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے چیئرمین شیخ صادق رجائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی بابصیرت قیادت میں برپا ہونے والے اسلامی انقلاب کو دنیا کے مسلمان خصوصاً مستضعفین جہاں بھول نہیں سکتے ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬