‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2019 - 23:25
News ID: 439794
فونت
آغا سید حسن:
انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ اہل کشمیر نے انسانیت دوستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قابل تحسین مظاہرہ کیا جو عالمی برادری کے لئے چشم کشاں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے جموں اور = دیگر ریاستوں میں کشمیریوں پر انسانیت سوز حملوں اور ان کے مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کی حالیہ کارروائیوں پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہل وادی کشمیر نے اس نازک مرحلے پر باہمی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی قدیم روایات کو قائم و دائم رکھ کر اپنی انسانیت دوستی کا بھرپور ثبوت پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ انسانیت ہر چیز پر مقدم ہے اور اسلام نے احترام انسانیت کا جو درس مسلمانوں کو دیا ہے، کشمیری قوم نے ہر قسم کے حالات میں اس درس اور پیغام کی لاج رکھی ہے۔

انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت بھی جب بیرون وادی کشمیریوں پر جارحانہ حملے کئے جارہے ہیں اہل کشمیر نے انسانیت دوستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قابل تحسین مظاہرہ کیا جو عالمی برادری کے لئے چشم کشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا زیاں ہر ایک کے لئے تکلیف دہ ہے، انسانی جانوں کے زیاں پر عوام کی بے چینی بھی ایک فطری امر ہے۔

انجمن کے ترجمان نے کہا کہ اہل کشمیر بھی 30 سال کی مدت میں کسی بھی موڑ پر اپنی انسانیت دوستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی روایات پر آنچ آنے نہیں دی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬