‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2019 - 12:13
News ID: 440289
فونت
ادارہ التنزیل کے زیراہتمام ؛
ادارہ التنزیل پاکستان نے استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے معرفت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مختلف مذھب کے علمائے کرام نے خطاب کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ التنزیل پاکستان نے استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے معرفت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ راغب نعیمی، پروفیسر حافظ ظفر اللہ شفیق، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ ابوبکر اعوان، علامہ غلام شبیر بخاری، امتیاز علی رضوی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ امانت رسول، علامہ ابوذر مہدوی اور مرکزی صدر آئی ایس او سید قاسم شمسی نے شرکت کی ۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں ہمیں قرآن مجید کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہیے اور اسی اصول کے تحت رروزانہ کتاب مبین کا ترجمہ ضرور پڑھیں تاکہ قرآن جو انسان کی ہدایت کیلئے آیا ہے اس کا پیغام معاشرے کے ہر انسان تک پہنچے۔

انہوں نے تاکید کی: مشکلات میں گھری امت مسلمہ تعلیمات قرآن کو اپنا وطیرہ بنا لے تو مشکلات سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان طبقہ میں ضرور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین نے کہا کہ دور حاضر میں معاشرے کو خود ساختہ آزمائشوں نے گھیرا ہوا ہے، جامعات کے ماحول میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور قرآن کریم سے دوری کی وجہ سے نوجوانوں میں قرآن کریم کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عارف حسین کا کہنا تھا کہ مشکلات میں گھری امت مسلمہ تعلیمات قرآن کو اپنا وطیرہ بنا لے تو مشکلات سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان طبقہ میں ضرور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ 

آخر میں معرفت قرآن کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬