‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2019 - 10:58
News ID: 441296
فونت
اربعین حسینیؑ کے موکبوں کے بانیوں اور امام حسین علیہ السلام کے خادموں کے اعزاز میں عظیم الشان بین الاقومی کانفرنس حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہوئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین حسینیؑ کے موکبوں کے بانیوں اور امام حسین علیہ السلام کے خادموں کے اعزاز میں عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس حرم رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کی گئی جس میں طلباء ، علمائے کرام اور اربعین حسینیؑ کے موقع پر لگائے جانے والے موکبوں کے بانیوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں عراقی خطباء، ذاکرین اور مرثیہ خوانوں نے تقریر یں کیں اور مرثیہ خوانی کی ۔

اربعین حسینی کے خادموں اور موکبوں کے بانیوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حسین اکبری نے کانفرنس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کشتی نجات ہیں اور ہمیں چاہئے کہ اس کشتی نجات میں اطمینان و سکون حاصل کريں اور اس امام عالیمقام کے حقیقی پیرو بن کر رہيں

انہوں نے کہا کہ خادم ہونا بہت بڑا اعزاز اور توفیق ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی تمام خادم خداوند متعال کی بارگاہ میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انسان، عالمی تسلط ، نسل پرستی ، تکفیریت اور انتہا پسندی کی وجہ سے آپسی اختلاف و جھگڑے میں پھنسا ہوا ہے لیکن یہ سبھی لوگ قرآن سے تمسک اور آئمہ اطہار کی پیروی کرکے ان اختلافات سے نجات حاصل کرسکتے ہيں

مذکورہ کانفرنس کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حسین اکبری کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی کے اس عظیم پیدل مارچ میں تمام شیعہ امام علیہ السلام کے ساتھ تجدید عہد اور اپنے آقا ومولا سے اپنے گہر ے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہيں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬