01 October 2019 - 21:19
News ID: 441411
فونت
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے اپنی اولاد و نسل آئندہ کو اصیل اسلامی ثقافت کے مطابق تربیت کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بصرہ صوبے کے بعض اساتید نئے سال تحصیلی کی آغاز کی مناسبت سے نجف اسرف کے مرجع تقلید آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں بیان کیا : اساتید کو چاہیئے کہ اپنی عظیم ذمہ داری تربیت کے میدان میں جو اخلاق فاصلہ سے حاصل ہوئی ہے اور قرآن کریم اور سنت نبی اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) و اهل بیت (علیهم السلام) کے مطابق ہو عمل کریں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ علم و اخلاق ایک ساتھ ہوں وضاحت کی : اساتید کو چاہیئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خاص توجہ دیں ۔

بصرہ صوبہ کے اساتید نے بھی اس ملاقات میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور اس صوبے کی تعلیمی میدان میں رو نما ہوئی موجودہ فعالیت حضرت آیت الله حکیم کی خدمت میں پیش کی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬