‫‫کیٹیگری‬ :
15 October 2019 - 20:46
News ID: 441465
فونت
حجت الاسلام والمسلمین مروی :
آستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا ہے کہ عظیم الشان اور بے مثال اربعین ملین مارچ اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی اس عظیم تحریک نے عراق میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی دشمنوں کی تمام سازشوں اور منصوبوں پر پانی پھیردیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مبطابق آستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمدمروی نے آستان قدس علوی یا حضرت امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی سے ملاقات میں حضرت علی علیہ السلام کو پوری تاریخ میں انسانیت کے لئے ایک کامل اور جامع نمونہ قراردیا اور کہا کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام منزل کمال پر فائز ایک اعلی ترین انسان اور پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن کے تربیت یافتہ ہيں جو تما م موحدوں، حریت پسندوں اور اللہ کی ذات پر ایمان رکھنے والوں کے لئے بے مثال اسوہ و نمونہ ہیں ۔

انہوں نے آستان قدس علوی کے متولی سےحرم مطہرامیرالمومنین علیہ السلام میں عظیم کتاب نہج البلاغہ کے نسخوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ جیسی عظیم کتاب اسلامی تعلیمات کا ایک خزانہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ کتاب اخلاقی فضائل ، انسانیت کی پاکیزہ زندگی کا سبق،اورحضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی زائرین کی معرفت میں اضافہ کے لیے بہترین وسیلہ ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے حرم مطہرعلوی اورمومنین اہل نجف کی جانب سے زائرین اربعین کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں شرکت سے پہلے دسیوں لاکھ زائرین عام طور پر حضرت امام علی علیہ اسلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ان تمام زائرین کی میزبانی اور خاطر و تواضع یقینا سخت کام ہے لیکن آستان قدس علوی بحمداللہ یہ ذمہ داری بہت اچھی طرح نبھارہا ہے اسی طرح شہر نجف کے لوگ بھی انتہائي پر خلوص اور محبت آمیز طریقے سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی مہمان نوازی کرتے ہيں

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے عراقی قوم میں تفرقہ ڈالنےکی سامراجی طاقتوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے عراقی قوم میں تفرقہ ڈالنے کی اپنی بھرپور کوشش کی ، لیکن اربعین کے بے مثل و بے نظیر اجتماع اور ملین مارچ نے ان تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬