20 October 2019 - 20:41
News ID: 441472
فونت
آ‎ستان قدس رضوی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ صفر کی آخری تاریخ یعنی امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسّی لاکھ زائرین مشہد مقدس پہنچیں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ اما م علی رضاعلیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے جتنے بھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ان سب کا سلوگن ’’ اما م کے ساتھ، اما م کے دشمن کے مقابلے میں ‘‘ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اس سال امید یہ کی جا رہی ہے کہ تقریباً اسّی لاکھ کے قریب زائرین حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوں گے جن میں سے آٹھ لاکھ زائرین پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچيں گے ۔

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے مزید کہا کہ زیادہ تر زائرین ماہ صفر کے آخری عشرہ میں مختلف ماتمی دستوں اور انجمنوں کی شکل میں مشہد مقدس پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھ کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت میں خطبہ خوانی کا مخصوص پروگرام منعقد ہو گا ۔ اس کے علاوہ امام رضا علیہ السلام کی شہادت کا دن ختم ہونے پر شام غریباں کی مجالس بھی برپا ہوں گي۔

انہوں نے بتایا کہ شہادت امام علی رضا علیہ السلام کے ایّام میں عزاداری اور مجالس کے ۱۵۰ پروگرام حرم رضوی کے مختلف صحنوں اور ہالز میں’’شکوہ ایثار‘‘ کے عنوان سے منعقد کئے جائیں گے۔

مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ ان راتوں میں ’’رسم دعبل ‘‘ کے عنوان سے فارسی زبان کے ایرانی شعراء کی شرکت سے شب شعرکا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کےسربراہ نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے دن حرم مطہر رضوی کے صحن جامع رضوی میں عزاداروں کا عظیم اجتماع منعقد ہو گا۔

اس کے علاوہ عربی، آذری،ترکی اور اردو زبان زائرین کے لئے بھی عزاداری و مجالس عزا کے الگ الگ اور مختلف پروگرام منعقد کئے جائيں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬