18 February 2013 - 17:16
News ID: 5117
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري:
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے گذشتہ شب سانحہ کوئٹہ کي مذمت ميں منعقدہ احتجاجي جلسہ سے خطاب ميں پاکستان ميں شيعوں کو اتحاد و استقامت کي تاکيد کي ?
احتجاجي نشست

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علما کونسل اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي جانب سے گذشتہ شب مدرسہ حجتيہ قم کي مسجد ميں سانحہ کوئٹہ کي مذمت ميں مشترکہ احتجاجي جلسہ کا انعقاد کيا گيا جسں ميں پاکستان کے سيکڑوں علما و افاضل نے شرکت کي ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ اپني استقامت اور پرامن احتجاج سے تمام مطالبات منوائے جاسکتے ہيں تاکيد کي : امريکہ اور اس کے ہمنوا بعض عرب ممالک، ضياء اسٹيبلشمنٹ اور تکفيري گروہوں کا چار ضلعي گٹھ جوڑ مادر وطن پاکستان کو بنگلاديش کي طرح کئي ٹکڑوں ميں تبديل کرنے کي عالمي سازش ہے، جس کا عملي نتيجہ پاکستان ميں بسنے والوں کو چھوٹے چھوٹے گروہوں ميں تبديل کرکے ايک مرکزي عوامي قيادت کے فقدان کي صورت ميں ہمارے سامنے ہے?

انہوں نے مزيد کہا: موجودہ حالات کے حقيقي ذمہ دار وہ نالائق جرنلز ہيں جو امريکہ اس کے ہم خيالوں کي ايما پر ملک ميں بدامني پھيلانے پہ تلے ہوئے ہيں ، ملک اہم اداروں سيکوريٹي فورسزسے متعصب دہشتگرد سوچ رکھنے والوں کو نکال باہر کرنے سے ہي مملکت خداداد پاکستان کا امن بحال ہوسکتا ہے?

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کو دشمن کے پنجوں سے آزاد کرانے اور اسے ايک پرامن ملک بنانے کے لئے ہميں ہاہمي اختلافات کو ختم کرکے خود کو ايک مضبوط طاقت ميں بدلنا ہوگا کہا: يہ کام صرف ميدان ميں حاضر رہ کر ہي کيا جاسکتا ہے?

انہوں نے کوئٹہ کے اس دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے رياستي دہشگردي کي بدترين مثال قرار ديا اور اس بات کا مطالبہ کيا : رياستي ادارے ملک ميں امن بحال کرنے ميں ناکام ہوچکے ہيں، اس لئے کوئٹہ کوصرف پاک فوج مسلکي تعصب سے بالاتر محب وطن افراد کے حوالے کيا جائے اور جنرل کياني کو في الفور اس جانب توجہ ديني چاہئے يا پھراستعف?ي دينا چاہيے?

حجت الاسلام جعفري نے گورنر راج کے نفاذ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : جب پر امن احتجاج استقامت اور مقاومت کے ذريعے بلوچستان کي حکومت کو گرايا جاسکتا ہے تمام مطالبات منوائے جاسکتے ہيں اور تمام ا?ئيني و قانوني حقوق حاصل کئے جاسکتے ہيں?

انہوں نے شہداء کوئٹہ کي عظمت کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہا : کوئٹہ کے عمائدين مقاومت، استقامت اور شہداء کے خون سے عہد وفا نبھاتے ہوئے ميدان ميں حاضر رہ کر پورے ملک کے مسلمان بھائيوں کو اس عظيم مصيبت ميں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مظلوموں کي فرياد پر لبيک کہنے کا موقع ديں ?

اس نشست کے دوسرے مقرر حجت الاسلام سيد سجاد حسين کاظمي نے پاکستاني کي شيعہ نسل کشي اور پاکستاني انتظاميہ کي نا اھلي کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا: پاکستان ميں شيعوں کا اتحاد ان کي سلامتي و ترقي کا ضامن ہے ?

انہوں ںے شھيد اور شھادت کي عزمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: شھيد سعيد اور کامياب ہے اور شھادت امتوں کي بيداري کا سبب ہے ، پاکستان کے شھيدوں کے خون نے بھي امت ميں بيداري کي لہريں ڈال دي ہيں ?

حجت الاسلام سيد سجاد حسين کاظمي نے وھابي تکفيري گروپ کے ہاتھوں رونما ہونے والے حاليہ سانحہ کے پس پردہ موجود عوامل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالمي سامراجيت خصوصا امريکا و اسرائيل علاقہ کا امن تنباہ کرنے کے درپہ ہيں اور پاکستان کي شيعہ نسل کشي بھي اسي پروگرام کا ايک حصہ ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬