‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2013 - 23:23
News ID: 5266
فونت
آیت‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے کہا : پیغمبر اکرم (ص) نے حکومت کی تشکیل کے لئے جو کہ نہ شخصی حکومت ہو اور نہ ہی بادشاہی اور نہ عادی جمہوری بلکہ دوسروں پر ولایت والی حکومت ہو ، خداوند عالم فرماتا ہے « النَّبِیُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنفُسِهِمْ» جب مومنوں پر برتری ہے تو غیر مومنوں کے لئے تو بہ درجہ اولی ولایت رکھتا ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ احزاب کی تفسیر بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : «ما جعل الله لرجل من قلبین فی جوفه» کا یہ معنی نہیں ہے کہ خواتین کے لئے دو دل خلق کی گئی ہے ، بلکہ اس کا یہ معنی ہے کہ کسی بھی انسان کے لئے دو دل خلق نہیں کی گئی ہے ، یہ مطلب نکرہ نفی کے سباق میں ہے اور سب کے لئے اثبات کرتا ہے ، بعض وقت قرآن مجید میں مرد کو عورتوں کے برابر میں رکھا ہے لیکن بعض وقت ایسا نہیں ہے اور جس آیت کے سلسلہ میں گفت گو ہو رہی ہے وہ اس طرح ہے ، کیونکہ انسان ایک سے زیادہ دل نہیں رکھتا ہے اور ایک دل دو مکتب کی جگہ نہیں ہے اس لئے اس دل کو خدا کی محبت اور اھل بیت علیہم السلام کی محبت میں لبریز کرو ، اس دعا میں امام زمانہ حضرت حجت(ع) فرماتے ہیں «واملاء قلبی بالعلم والمعرفه» اس کی یہ دلیل ہے کہ اگر دل معرفت سے بھر جائے تو پھر اس کے بعد دوسروں کے لئے اس میں جگہ نہیں ہوتی ہے ، قرآن شفا ہے اور اگر کوئی شخص اس سے مأنوس ہو تو وہ شفا حاصل کر لیتا ہے ، تو ہوشیار رہنا چاہیئے کہ اس دل میں کسی طرح کی بیماری داخل نہ ہو جائے ۔


انہوں نے آیہ «النَّبِیُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنفُسِهِمْ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : کتاب روح القوانین حکومت کو چار قسموں میں تقسیم کرتا ہے لیکن یہ تقسیم بندی غلط ہے اس میں نقائص بہت زیادہ ہیں کتاب روح القوانین حکومت میں شخصی حکومت بغیر قانون کے ہے، بغیر مجلس و کونسل کے ایک شخص حاکم پورے معاشرے پر حکومت کرتا ہے بغیر قانون اور شاہانہ ادارہ کے ذریعہ ، ایک حکومت کی قسم وہ حکومت ہے جس میں مجلس و کونسل جیسا سیسٹم پایا جاتا ہے لیکن اس میں بھی اسی طرح ایک شخص معاشرے پر حکومت کرتا ہے ، حکومت کی ایک قسم یہ ہے کہ ایک پارٹی معاشرے پر حاکم ہے ، اس پارٹی کے منشور ، اصول اور قانون ہیں جس منشور کو حکومت نافذ کرتی ہے ، چوتھی قسم عوامی حکومت ہے نہ یہ کہ پارٹی حکومت کرے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬