‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2013 - 23:08
News ID: 5345
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتہ کہ انسان تیار ہے اپنے محبوب کے ایک مسکراہٹ پر تمام دنیا کی مشکلات کو برداشت کر لے وضاحت کی : اگر اس طرح کی محبت خدا سے کی جائے تو ہم لوگوں کے زندگی کے تمام مسائل آسان ہو جائے مگر یہ کہ یقین رکھتے ہوں کہ یہ سب خدا کی طرف سے امتحان ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں اپنی تقریر میں مقام رضا کی مبادی تصوری کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : رضایت بھی توکل کی طرح مختلف درجہ کا حامل ہے ؛ وہ حادثہ جس کے ذریعہ انسان کے رضایت کا معیار پرکھا جائے اس کی کئی قسمیں ہیں ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : بعض ایسے حادثہ ہیں کہ جس کے رو نما ہونے میں ہم لوگوں کا کسی بھی طرح کا کردار نہیں ہے ؛ جیسے یہ کہ ہم لوگوں کے پیدا ہونے میں اور ہم لوگوں کے طریقہ تخلیق میں ہم لوگوں کا ارادہ کسی بھی طریقہ کا کردار نہیں رکھتا ، کسی نے ہم لوگوں سے اجازت طلب نہیں کی ہے کہ ہم لوگوں کو وجود بخشے یا کس زمانہ میں وجود بخشے ، اسی طرح ہماری جنسیت بھی ہمارے ارادہ سے الگ ہے ؛ خدا کی تکوینی ارادہ پر راضی رہنا چاہیئے ، لیکن ہماری یہ رضایت درجہ میں سب سے پست ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬