‫‫کیٹیگری‬ :
16 June 2013 - 18:09
News ID: 5546
فونت
آیت ‌الله کعبی:
رسا نیوز ایجنسی – مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے موجودہ انتخابات کو ائین محور بتاتے ہوئے کہا: مربوطہ مراکز کی جانب سے نہائی نتیجہ کے اعلان کے بعد عوام کے مشکلات کے حل اور کئے ہوئے وعدوں پر عمل، منتخب صدر جمھوریہ کا ایجنڈا قرار پائے ۔
آيت ‌الله کعبي


ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت ‌الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں 14 جون 2013 کو سیاسی رزم کی تخلیق پر ایران کی انقلابی اور ولایتمدار قوم کا فردا فردا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:  حالیہ انتخابات، اسلامی نظام پر قوم کے مکمل اعتماد کا بیان گر ہے  ۔


مختلف سلیقوں کا میدان انتخابات میں حاضر ہونا مغربی شور شرابہ بے ثمر ہونے کی نشانی ہیں


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انتخابات داخلی اور بین الاقوامی طور پر اسلامی نظام کے ثبات اور اقتدار کا باعث ہوگا کہا: 14 جون 2013 کو ووٹینگ بوتھ پر مختلف سلیقہ کے افراد کی موجودگی نے یہ ثابت کر دیکھایا کہ عوام کی نا امیدی اور یاس کے حوالہ سے مغربی دنیا کے شور شرابہ بے ثمر اور بے نتیجہ رہے ہیں ۔


خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا: صدر جمھوریہ الیکشن میں عوام کی کثیر شرکت نے ایران میں موجود حقیقی جمھوریت کو ثابت کردیکھایا اور مئی 2009 کے بلوے کو تاریخ کے ملبے میں دفنا دیا ۔


آیت ‌الله کعبی نے  14 جون 2013 کے الیکشن میں عوام کی بھر پور شرکت کو رھبر معظم انقلاب اسلامی کی اواز پر لبیک جانا اور کہا: مئی 2009 کے بلوے میں نظام سے ناراضگی کے حوالہ سے بعض افراد کے بیانات نے دیکھ لیا کہ مختلف سلیقہ کے افراد نے ووٹینگ میں شرکت کرکے ںظام اسلامی پر اپنے مکمل اعتماد کو ثابت کردیکھایا ۔


شرعی وظیفہ کی بنیاد پر ووٹ دینے والے افراد عند اللہ ماجور ہیں 
 

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے تاکید کی : جس نے بھی شرعی وظیفہ کی بنیاد پر ووٹ ڈالا چاھے وہ اس کی مورد نظر فرد کامیاب ہوئی ہو یا نہیں عند اللہ ماجور ہیں اور ھرگز کسی کی اس کے امیدوار کی ناکامی کی بنیاد پر ھجو نہ کی جائے  ۔


آیت ‌الله کعبی نے بیان کیا: رقباتوں کا خاتمہ قومی اور اقتصادی مشکلات کے حل کا آغاز ہو ۔


الیکشن ھرگز اسلامی جمھوریہ ایران کی ثابت اسٹراٹیجیک میں تبدیلی نہیں لاسکتا   


خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے نمائندہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے الیکشن قومی اقتدار اور عالمی سامراجیت کے مد مقابل قیام کا سبب ہو کہا: الیکشن ھرگز اسلامی جمھوریہ ایران کی ثابت اسٹراٹیجیک میں تبدیلی نہیں لاسکتا بلکہ عالمی میدان میں اسلامی جمھوریہ ایران کی ثابت اسٹراٹیجیک کی تقویت کا سبب بنیں ۔


عالمی سامراجیت سے مقابلہ اور ولایت فقیہ کی پیروی نظام اسلامی کا اھم اصول ہے


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے عالمی سامراجیت سے مقابلہ نظام اسلامی کے ثابت اصولوں میں سے جانا اور کہا: کوئی بھی اسلامی نظام کے ثابت اصولوں سے جو سامراجیت اور اشراف گری سے مقابلہ، علاقہ کی مظلوم عوام سے کی حمایت، انصاف طلبی، قانون پر عمل ، اسلام اور فقاھت پر توجہ ہے ، نہیں ہٹا سکتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬