21 September 2013 - 18:05
News ID: 5961
فونت
درس خارج کے آغاز میں؛
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے درس خارج کے آغاز پر حوزہ علمیہ قم کے علماء کو طلاب کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: نشر دین اسلام و معارف اهل بیت(ع) کے لئے خود مکمل طور سے آمادہ کریں ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں درس خارج فقہ کی پہلی نشست میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و طلاب کو نصیحتیں کی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی نصیحتوں میں حوزہ کے علماء اور طلاب کو نشر دین اسلام و معارف اهل بیت(ع) کے لئے مکمل طور سے امادہ ہونے کی تاکید کی ۔


انہوں ںے اخلاقی نکات کی بیان کرتے ہوئے کہا: علماء اور طلاب خداوند متعال پر توکل اور اپنی انفرادی، سماجی اور علمی فعالیتوں میں اخلاص رکھیں ۔


اس مرجع تقلید نے کہا: علماء اور طلاب اپنی تحصیل میں خدا و امام زمانہ(عج) کی رضایت کو مورد نظر قرار دیں و نیز تبلیغ دین اسلام و عوام کی خدمت اپنا مقصد بنائیں ۔


واضح رہے کہ بیع کے موضوع  پر حضرت آیت الله نوری همدانی کا درس خارج فقہ سنیچر سے بدھ تک 10 صبح مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں منعقد ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬