‫‫کیٹیگری‬ :
29 September 2013 - 17:42
News ID: 5997
فونت
آیت‌ الله مظاهری :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران میں اصفہان حوزہ علمیہ کے سربراہ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر فرضہ کی طرف کم توجہی پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت میڈیہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو انجام نہیں دے رہی ہے ، یہ تمام اخراجات اور یہ تمام اہم وقت مختلف سیریل کے لئے موجود ہیں لیکن امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا ذرہ برابر خیال نہیں ہے یہ اصل درد ہے ۔
آيت‌ الله مظاهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اصفہان حوزہ علمیہ کے سربراہ حضرت آیت ‌الله حسین مظاهری نے گذشتہ شب مسجد حکیم میں منعقدہ اپنی ہفتگی تقریری پروگرام میں قرآن کریم کی آیہ « ولتکن منکم امة یدعون إلی الخیر و یأمرون بالمعروف و ینهون عن المنکر » کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت میڈیہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو انجام نہیں دے رہی ہے ، یہ تمام اخراجات اور یہ تمام اہم وقت مختلف سیریل کے لئے موجود ہیں لیکن امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا ذرہ برابر خیال نہیں ہے یہ اصل درد ہے ۔

اصفہان حوزہ علمیہ کے سربراہ نے بیان کیا :  جب خود ہم لوگ اپنے گھروں میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر جیسے فریضہ پر عمل نہیں کرتے ہیں تو عوام کے درمیان اس واجب امور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو کیسے بیان کرے نگے ، اب حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ امر بالمنکر اور نہی عن المعروف کا مشاہدہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اس وقت اکثر مقام پر حجاب کی وضیعت بہت ہی خراب ہے اور سب لوگوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، یہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر ایک واجب امور میں سے ہے جو فروع دین کا ایک جز ہے ، اس وقت لوگ حج پر جانے کی رغبت رکھتے ہیں لیکن ذرہ برابر بھی امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔

حضرت آیت ‌الله مظاهری نے اس اشارہ کے ساتہ کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو انجام نہیں دینے سے انسانی زندگی مشکلات و تباہی کی طرف کھچتی چلی جائے گی بیان کیا : کربلا کے زیارت نامہ میں شہادت دیتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کے طرف سے قیام اور ان کے اہل بیت کی اسارت نماز اور سبھوں لوگوں کے لئے ایک قانون و امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی وجہ سے تھا ۔

انہوں نے کہا :  اس وقت ہمارے سماج میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا وجود نہیں ہے سماج میں اس کا رواج بہت ضروری ہے ، اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ ہماری آخرت خیر پر ہو اور دشمنوں پر بالا دستی رہے ، زندگی اچھی طرح بسر کی جائے ، تو ضروری ہے کہ سماج میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا رواج قائم رہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ اسلام میں " اس سے مجھے کیا " کا نظریہ پایا نہیں جاتا وضاحت کی : مسلمان صدر اسلام میں جب ایک دوسرے سے ملاقات کرتے تھے تو سلام کیا کرتے تھے اور مشہور ہے کہ سلام اور سلام کے جواب کے بعد سورہ والعصر ایک دوسرے کے لئے پڑھتے تھے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں درس خارج کے استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : سورہ مبارکہ والعصر کے کثیر معنی ہیں ، اگر کسی کے ساتہ سورہ والعصر نہیں ہے تو اس کے پاس کچہ بھی نہیں ہے یہ سورہ اس حد تک اہم ہے کہ خداوند عالم نے اس سورہ کی قسم کھائی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬