‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2014 - 12:05
News ID: 6467
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے لوگوں کو فائدہ پہوچانا انسان کی اہم خصوصیت میں سے جانا ہے اور بیان کیا : وہ انسان کامیاب و سرخرو ہوتا ہے جس سے لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ دوسروں کو نیکی و اچھائی حاصل ہوتی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے بندرگاہ امام خمینی (ره) کے مدرسہ امام خمینی (ره) کے طالب علموں سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ مقدس شہر و کریمہ اہل بیت (س) کے زیر سایہ ہونا ایک بڑی نعمت ہے بیان کیا : جو لوگ مقدس شہر اور کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ قم (س) کی زیارت کے لئے اس شہر میں تشریف لانے کا شرف حاصل کرتے ہیں وہ اس بیش قیمت نعمت کا قدر کریں ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ انسانوں کو چاہئے اپنے تجربات و علم کو دوسروں تک پہوچائیں وضاحت کی : جو لوگ علم حاصل کرتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کو تعلیم دیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے دوسروں کو فائدہ پہوچانا انسان کی اہم خصوصیات میں سے جانا ہے اور اظہار کیا : وہ انسان کامیاب و کامران ہوتا ہے کہ جس سے لوگ استفادہ کریں فائدہ اٹھائیں اور دوسروں تک اس کی نیکی پہوچے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان اس طرح زندگی بسر کرے کہ اس کے مرنے کے بعد بھی لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں اس کی ذات سے مستفد ہوں وضاحت کی : ہمارے دینی رہنماوں و علماء جنہوں نے اپنی قیمتی علمی و دینی کار کردگی انجام دی ہے جن کی بیش بہا نیکی سے آج ہم لوگ استفادہ کر رہے ہیں اور ان کے اس نیک عمل کو یاد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : انسان کو چاہیئے الہی اعمال انجام دینے کے ذریعہ اپنی نیکی و یادگاری چھوڑ جائے کیوںکہ انسان کی نیکی ہی باقی رہنے والی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیک عمل کی طرف توجہ کرنے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ علم ، وقف و صدقہ ایسی چیز ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی باقی رہتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬