Monday, February 20, 2017 -
سرویس : > سياسي
وقت : 1/10/2017-9:23 PM
شناسه خبریں: 425609
 
عباس عراقچی:
جوہری معاہدے پر کسی ملک کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے
ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے والی، ایرانی ماہرین اور گروپ پانچ جمع ایک گروپ پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ویانا میں منعقد ہوا -


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے والی، ایرانی ماہرین اور گروپ پانچ جمع ایک گروپ پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ویانا میں منعقد ہوا، ایرانی ماہرین کے وفد نے پیر کے روز ویانا میں اس کمیٹی کے اجلاس سے قبل علیحدہ طور پر چین، روس اور امریکہ کے وفود سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار عباس عراقچی نے پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی بھی ملک کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا ۔

عراقچی نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے  ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون، آئی ایس اے، کی مدت میں توسیع، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے تاکید کی :  اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ واضح اور روشن پیغام مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کے اراکین اور گروپ پانچ جمع ایک کے دیگر اراکین تک منتقل کر دیا جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے دو سینئیر رکن سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں ۔ 

واضح رہے کہ ایران کے سنئیر جوہری مذاکرت کاروں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ 'ہیلگا اشمید' کی سربراہی میں جوہری معاہدے کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو ،جوہری معاہدے کے نفاذ اور امریکہ کی خلاف ورزی سے متعلق بھیجے گئے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب ایک امریکی نیوز ایجنسی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان، ایران سے بیرون ملک بھیجے گئے بھاری پانی کے بدلے میں ایران کو بڑی مقدار میں قدرتی یورینیم ارسال کئے جانے کے بارے میں اتفاق رائے کی خبر دی ہے ۔

امریکی نیوزایجنسی ایسوشی ایٹیڈ پریس نے ان سفارت کاروں کے حوالے سے، کہ جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، لکھا ہے کہ تقریبا ایک سو تیس ٹن قدرتی یورینیم، روس کے ذریعے ایران کو ارسال کئے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۴۳۷

 

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۵ + ۹
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
2/19/2017
خدا کو وہ لوگ بہت پسند ہیں جو دین کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : وحدت ملی کا پرچار اور قومی یکجہتی کے ساتھ وطن کی سلامتی، استحکام کیلئے مزید کام کو بہتر اور تیز سے تیز تر کرنا ہے۔
2/19/2017
حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہنما نے کہا : بے رحم دہشت گردوںکے خلاف بے رحم کاروائی لازمی ہوچکی ہے ۔
2/18/2017
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کی جائے
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے مدد و حمایت کی اپیل کی ہے۔
2/18/2017
ایران اور شام فلسطین کی حمایت کی قیمت چکا رہے ہیں
سرزمین شام کے اہل سنت مفتی نے کہا: اگر ایران ، فلسطین کی حمایت چھوڑ دیتا تو مغربی دنیا اسے ایٹ٘می اسلحہ بھی بنانے کی اجازت دے دیتا ۔
2/18/2017
علم و جهاد عزت اسلام کی بنیاد ہے
مرجع تقلید قم حضرت آیت الله نوری همدانی نے قم پلیس کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں کہا: علم و جهاد عزت اسلام کی بنیاد ہے ۔
2/18/2017
اسلام خواتین کیلئے عظیم مرتبہ کا قائل ہے
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے تاکید کی کہ اسلام خواتین ، خانوادے اور بچوں کی تربیت کیلئے عظیم مرتبہ کا قائل ہے ۔
2/18/2017
لبنان کا چین و سکون شھدائے استقامت کی جانفشانیوں کے مرھون منت ہے
تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ نے شھید مقاومت کے کمانڈر کی برسی کے پروگرام میں حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری کے بیان کو جرائت مندانہ بتایا ۔
2/18/2017
صهیونی دشمن سے مقابلہ استقامت کا طے شدہ معاملہ ہے
علمائے استقامت یونین کے سربراہ نے غاصب صھیونیت سےعرب حکمرانوں کے دوستانہ تعلقات بڑھائے جانے پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہ صهیونی دشمن سے مقابلہ استقامت کا طے شدہ معاملہ بتایا ۔
2/18/2017
چند روز میں ۱۵۰ کے قریب شہادتیں بہت بڑا سانحہ ہے
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ضرب عضب، ایکشن پلان کے نتیجہ میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی تھی، اس کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے ...
2/18/2017
دہشت گردوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
فیصل آباد میں میڈیا کے نام اپنے مشترکہ بیان میں اہل حدیث رہنماوں نے کہا ہے کہ ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہ...
2/18/2017
حزب اللہ نے رائٹرز کی خـبر کو بے بنیاد قراردیدیا
حزب اللہ لبنان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں ریڈ لائن مقرر کرنے سے متعلق رائٹرز کی خبر کوجھوٹا اور بےبنیاد قراردیدیا ہے۔
2/18/2017
سیہون اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے
سیہون اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔
2/17/2017
شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق
ایران روس اور ترکی نے شام سے متعلق آستانہ تین مذاکرات کے دوران شام میں جنگ بندی پر نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے ۔
2/17/2017
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے عرب ممالک ایران کو نمونہ عمل بنانے کی تاکید کی
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطینی کاز کی حمایت میں ایران کو عرب ممالک کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے ۔
2/17/2017
یمن میں سعودی جرائم کی تحقیقات کی جائیں
ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں سعودی حکومت کے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس ملک میں بین الاقوامی تحقیقات کرائے جانے کو ضروری قرار دیا ہے ۔
2/17/2017
آئندہ ہفتے تہران میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوگا
فلسطین کانفرنس کے ترجمان نے آئندہ ہفتے تہران میں فلسطین کانفرنس کے انعقادکی خبر دی ۔
2/17/2017
بڑے ممالک کے زیادہ تر بجٹ انسان کشی میں خرچ ہوتے ہیں
حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ سامراجیت و صیہونیست سرکش ہیں وہ تباہی پیدا کرنے والے ہیں بیان کیا : جہاں بھی خوں ریزی و انسان کشی ہے وہاں سامراجیت و صیہونیت کی بات سامنے آتی ہے ۔
2/17/2017
واشنگٹن کا رویّے تشویشناک ہے
فرانس کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کے رویّے کو مبہم و تشویشناک قرار دیا ہے
2/17/2017
یورپ یونین کو امریکی زیادہ طلبی کا مقابلہ کرنا چاہئے
یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکہ کی زیادہ طلبی کا مقابلہ کرنا چاہئے
2/17/2017
جنگ کے حوالے سے یوروپ یونین کے ذمہ دار کا دعوا سفید جھوٹ ہے
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جنگ کے حوالے سے یوروپ یونین کے ذمہ دار کا دعوا سفید جھوٹ بتایا اور کہا: اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی ...