Wednesday, August 23, 2017 -
سرویس : > سياسي
وقت : 1/11/2017-11:47 PM
شناسه خبریں: 425630
 
مشترکہ کمیشن اجلاس نے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا جائزہ لیا
امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور پابندیوں کے قانون میں توسیع کا جائزہ لینے کی غرض سے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہو گیا ہے جس میں ایران کے نمائندہ وفد نے دیگر ارکان کو امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور پابندیوں کے قانون میں توسیع کا جائزہ لینے کی غرض سے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہو گیا ہے جس میں ایران کے نمائندہ وفد نے دیگر ارکان کو امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پابندیوں کے قانون آئی ایس اے میں توسیع کا جائزہ لینے کی غرض سے سولہ دسمبر کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

منگل کے روز ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایران کے نمائندہ وفد نے، پچھلے ایک سال کے دوران امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات اور قانونی دلائل کی بنیاد پر، ایران مخالف پابندیوں کے قانون میں توسیع کو جامع ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔

اجلاس میں شریک امریکی وفد نے اپنے ملک کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ، امریکی صدر نے اہم سیاسی فیصلے کے طور پر، ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون کی توثیق نہیں کی ہے اور اس قانون کو غیر موثر بنانے کے لیے بعض اقدامات کیے گئے ہیں۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ جو اقدامات انجام دیئے گئے ہیں ان کے نتیجے میں یہ قانون عملی طور پر غیر موثر ہو گیا ہے اور کانگریس سے اس کی منظوری کے باوجود، یہ حکومت امریکہ کو جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد سے باز نہیں رکھ سکتا ۔

امریکی نمائندے کی اس وضاحت کے باوجود، مشترکہ کمیشن کے دیگر رکن ملکوں نے ایران کی تشویش کو ٹھوس قرار دیتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کو شفاف بنائے تاکہ ایران کے تعاون اور تجارتی لین دین کے حوالے سے، آئی ایس اے کے غیر موثر ہونے میں کوئی ابہام باقی نہ رہے ۔

اجلاس کے دوران کمیشن کے دیگر رکن ملکوں نے ایک بار پھر جامع ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا جو جامع ایٹمی معاہدے پر موثر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کے ارکان نے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا اور آئی ایس اے اور ایسے تمام قوانین کو غیر موثر بنانے کی ضرورت پر تاکید کی جن کو جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ختم کیے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

مشترکہ کمیشن میں ایران کے نمائندہ وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی مقدار میں کمی پر اتفاق کر لیا ہے ۔

سید عباس عراقچی نے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، مشترکہ کمیشن کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران مزید ایٹمی مواد کو افزودہ بنا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں مشترکہ کمیشن کے ارکان نے نطنز کی ایٹمی تنصیبات سے ایٹمی رسوبات کی صفائی کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت نطنز کی ایٹمی تنصیبات کے پائپوں میں موجود ایٹمی رسوبات اور تین سو کلو گرام افزدوہ یورینیئم ایران سے باہر منتقل کر دیا جائے گا اور اس طرح ایران مزید ایٹمی مواد کو افزودہ کر سکتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۷۲

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۲ + ۳
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
8/22/2017
ھندوستان میں صیہونیزم سے مقابلہ اس ملک کے علماء کے دوش پر ہے / نماز جمعہ اسلام کی عظمت و قدرت و عزت کا سبب ہے
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ صیہونیزم سے ھندوستان میں مقابلہ اس ملک کے علماء و آئمہ جمعہ کے دوش پر ہے ، اس ملک میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے سفر کرنے پر عکس العمل پیش کریں ۔
8/22/2017
قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے ایران کے نئے آرمی چیف اور مسلح افواج کے نائب سربراہ کی تعیناتی
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات کے تحت میجر جنرل 'عطا اللہ صالحی' کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل 'سید عبدالرحیم موسوی' کو نئے آرمی چیف کے طور پر ت...
8/21/2017
شہید کے تمام گناہ سوائے حق الناس کے بخش دئے جائے نگے
حزب اللہ لبنان کے سیاسی کونسل کے سربراہ نے حق الناس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شہدا کے تمام گناہ سوائے حق الناس کے بخش دئے جائے نگے ۔
8/21/2017
ثقافتی حکام ملک میں انقلابی راہ اور جذبے کو مزید فروغ دیں
قائد انقلاب اسلامی نے کہا : شہید حججی انقلاب کے عظیم ثمرات کی روشن علامت ہیں جو خدا کی نشانی کے طور پر سب کی نظروں میں زندہ رہیں گے۔
8/20/2017
نجف اشرف سے براہ راست دروس خارج کی اشاعت شروع ہو گی ہے
صدای بهار تنظیم کے سربراہ نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے اینٹر نیٹ کے ذریعہ براہ راست دروس خارج فقہ و اصول کی اشاعت ہونے کی خبر دی ہے ۔
8/20/2017
تفتان بارڈر پر زائرین کیساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا : اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کیساتھ بدسلوکی اور انسانیت کی تذلیل کا جاری ناقابل برداشت سلسلہ بند کیا جائے۔
8/20/2017
قم کے مدرسہ حجتیہ میں مجلس علماء ہند شعبہ قم کا عظیم الشان اجلاس
ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ حجتیہ میں مجلس علماء ہند شعبہ قم کا عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ھندوستان سے بھی آئے مہمان مجلس علماء کے ...
8/19/2017
داعش دہشتگرد اور اسلام و انسانیت دشمن تنظیم ہے
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : نوجوان ملک کے استحکام اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے گلی محلوں میں شعور اجاگر کریں۔
8/17/2017
عراقی ائیر لائن اپنے مسافروں اور کسٹمرزکے سامنے مسئول ہے
زائرین اور دیگر مسافروں کو مسلسل دیر سے عراق پہنچانے اور سفری شیڈول میں تبدیلیوں کی مسلسل اطلاعات اور شکایات کی وجہ سے علامہ سید احمد صافی نے پریس کانفرنس منعقد کی ۔
8/17/2017
دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا۔
8/17/2017
نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے ۔
8/16/2017
طلاب عام مفہم گفتگو کیا کریں/ طلاب خود کو قلم اور سخن کے اسلحے سے لیث کریں
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: حوزہ علمیہ کے طلاب خود کو اس سطح تک پہونچائیں کہ ہر سن و سال ، ہر علاقے اور ضرورت کے بقدر گفتگو کرسکیں ۔
8/16/2017
انقلاب اسلامی دشمنوں کو تھکا دے گا مگر خود نہ تھکے گا
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی اور اسلامی جمھوریہ دینی تھا اور باقی رہے گا کہا: انقلاب اسلامی دشمنوں کو تھکا دے گا مگر خود نہ تھکے گا ۔
8/16/2017
تبلیغ دین و هدایت علما و طلاب کا اہم وظیفہ ہے
مجلس خبرگان رھبر میں صوبہ ھمدان کے عوامی نمائندہ نے عقائد و احکامات کے سلسلے میں علما و طلاب کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جوانوں کی اعتقادات کی حفاظت اور تبلیغ دین ، دونوں کا براہ راست ای...
8/16/2017
اقوام متحدہ کو روہنگیائی مسلمان مہاجرین کے ساتھ ہندوستان کے رویے پر تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے ہندوستان کی جانب سے روہنگیائی مسلمان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
8/15/2017
لوگوں کے عقیدے کی حفاظت میں دینی تقاریب کا کردار غیر قابل انکار ہے
آیت الله طبسی نے معاشرے میں دینی شعائر کی اشاعت کو ضروری جانا ہے اور کہا : لوگوں کے عقیدے کی حفاظت میں اور دینی شہبات کا جواب دینے میں دینی تقاریب کا کردار غیر قابل انکار ہے ۔
8/15/2017
لٹیرے حکمران اس ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : ہم سب نے مل کر عہد کرنا ہو گا کہ مادر وطن کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے اور اس ملک کی سالمیت و بقا کے لیے بلاتخصیص رنگ و نسل جدوجہد جاری رکھی...
8/15/2017
نواز شریف حقیقت میں جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو پروان چڑھا رہا ہے
مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی ۷۰ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔
8/14/2017
بحرین میں شیعہ عالم دین گرفتار
آل خیلفہ فورسز نے بحرین میں ایک شیعہ عالم دین کو گرفتار کرکے ۶ ماہ کے لئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ۔
8/14/2017
الھی نعمتوں کا شکر حیات طیبہ کی نشانی ہے
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین اور مقرر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی طرز حیات پر عمل پیرا ہونے کی رھبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت زیادہ تاکید کی ہے کہا: افسوس ہم سبھی اسلامی طرز زندگی سے ب...