Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - فلسطینی عوام کی حمایت میں زائرین نے حرم امام رضا(ع) میں اجتماع کیا
Wednesday, October 17, 2018 -
سرویس : > علاقائي
وقت : 5/15/2018-6:28 PM
شناسه خبریں: 435939
 
فلسطینی عوام کی حمایت میں زائرین نے حرم امام رضا(ع) میں اجتماع کیا
’’یوم النکبہ‘‘ کی مناسبت سے زائرین اور مجاورین نے اسرائیل غاصب سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرنے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں اجتماع کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ خصوصی پروگرام بروز سوموار مورخہ ۱۴ مئی ۲۰۱۸ کو حرم رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں زائرین و مجاورین کی موجودگی میں یوم النکبہ (جس دن صہیونی غاصب حکومت کو تأسیس کیا گیا) کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔

ہر سال مورخہ پندرہ مئی کو فلسطینی عوام صہیونی غاصب حکومت کے خلاف مظاہروں اور احتجاجات سے اپنی نفرت کا اظہار کرتی ہے ، اس سال پہلی بار فلسطینی عوام کی حمایت میں زائرین امام رضا علیہ السلام نے بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں اکھٹے ہو کر مردہ بادہ اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے لگائے۔

یہ پروگرام جو کہ ثقافتی سرگرم و فعال افراد کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، پروگرام کے دوران مہدی رسولی، شعرباف اور عباس حیدر نے حماسی قصیدے پڑھے اوران کے بعد حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد خدائی نے خطاب فرمایا اور پروگرام کے آخر میں اسرائیل غاصب کی مزمت میں بیانیہ بھی قرائت کیا گیا۔

ڈاکٹر عبد خدائی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فلسطین اور قدس کو غصب کئے ستر سال ہو چکے ہیں ،خطیب حرم رضوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ’’مسجد الاقصی‘‘ ایک مقدس مکان ہے جو پوری تاریخ میں ادیان توحیدی یعنی عیسائیت،یہودیت اور اسلام کے نزدیک قابل احترام تھا۔ یہ مسجد جو کہ شام کی سرزمین اور شہر بیت المقدس میں واقع ہے ، تاریخی دستاویزات کی بنیاد پر پہلی بار حضرت داوود نبی(ع) نے اس جگہ پر عبادت گاہ بنائی اور حضرت سلیمان(ع) نے اسے مکمل کیا۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک اور یورپین ممالک کے درمیان ہونے والے بعض جنگوں سے بیت المقدس کی قدر چند گناہ بڑھ گئی اور مسلمانوں میں بیت المقدس کی نسبت تشویش بڑھتی گئی؛ اسلئے بیت المقدس کی منزلت اور سیاسی اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے اقدامات انجام دیئے جائیں۔

اس بزرگ عالم دین نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: برطانوی دور حکومت میں یہودی نے اس مقدس مکان پر دست درازی کی اور مالک ہونے کا ادعا کیا جس کی وجہ سے فلسطینیوں نے ان کے خلاف قیام کیا، فلسطینیوں کا بی رحمانہ قتل عام،انگریزوں کی جانب سے یہودیوں اور صہیونیوں کی حمایت ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کا باعث بنی۔اس کمیٹی نے اپنی تحقیق کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کے مالک مسلمان ہیں ، اس کمیٹی کی یہ نظر ۱۹۳۰ بیان کی گئی،اس کے باوجود صہیونی اس بات کے مدعی ہیں کہ مسجد الاقصیٰ بارگاہ سلیمان کے ویرانہ پر تعمیر کی گئی اس لئے اس کو منہدم کرنے کی تلاش کو کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی غاصب حکومت کے نیل سے فرات تک کے نعرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: یہ منحوس حکومت ہر روز پیشرفت و ترقی کر رہی ہے اور زمین میں توسیع دے رہی ہے ،انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے قدس کے لئے روز قدس کا نام رکھنے اور مسلمانوں کو اس راہپیمائی میں شرکت کی دعوت دی جس کی وجہ سے اسرائیل کی قدرت میں کمی واقع ہوئی۔

ڈاکٹر عبد خدایی نے بتایا: اس غاصب حکومت کو لبنان سے شکست ہوئی اور ۲۰۰۰ میلادی میں حزب اللہ لبنان نے انہیں لبنان کی سرزمین سے باہر نکال دیا ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس غاصب حکومت کی نابودی کو دیکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۶ + ۸
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/16/2018
ایرانی پاسداران انقلاب پاکستانی زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر آمادہ
ایران کے جنوب مشرقی علاقے کے قدس ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبے سیستان و بلوچستان میں اپنی تمام طاقت کے ساتھ پاکستانی زائرین اربعین کو سہولیات کی فراہمی پر تیار...
10/16/2018
ایران اور روس کی تیل مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے مشترکہ کوششیں
روس کے وزیر توانائی نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے ذریعے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے قوانین کے نفاذ اور مارکیٹ کو بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے۔
10/16/2018
دوسرے ممالک کو ڈرا دھمکانا امریکہ کی خارجہ پالیسی کا اہم جز
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ دوسرے ممالک کو ڈرا دھمکانا امریکہ کی خارجہ پالیسی کا اہم جز بن چکا ہے ۔
10/16/2018
امریکہ تیل قیمتوں میں کمی کیلئے پابندیاں ہٹائے
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تیل قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں عدم استحکام کے خاتمے کے لئے پابندیوں کو منسوخ کرے۔
10/16/2018
ناجائز صہیونی حکومت کے مہلک ہتھیار خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں شدید رکاوٹ
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر نے جوہری معاہدے سے نکلنے اور قرارداد نمبر ۲۲۳۱ کی خلاف ورزی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکہ کی غنڈہ گردی اور یکطرفہ پ...
10/15/2018
رسا نیوز ایجنسی کے ٹیکنسین مینیجر کو بہشت معصومہ قم میں سپرد لحد کیا گیا
رسا نیوز ایجنسی کے ٹیکنسین مینیجر محسن زهدی کربلائی کے جسم خاکی کو رسا نیوز ایجنسی کے عہدیداروں ، صحافیوں ، اہل خانہ اور عقیدمندوں کی موجودگی میں تشییع کے بعد بہشت معصومہ(س) قم میں سپرد لحد کردیا گیا ...
10/15/2018
ذکرالھی سے بلائیں دور ہوتی ہیں| صبح و شام تسبیحات اربعہ کی تلاوت انسان کو دائم الذکر بناتی ہے
شھر کرج کے امام جمعہ نے کہا: اعمال میں سے جو عمل بلاوں کو دور کرتا ہے وہ انسان کا دائمی ذکر کرنا ہے ، نماز جیسے بعض اذکار کا خاص وقت ہے مگر بعض اذکار کا کوئی خاص وقت نہیں ہے ، ان اذکار کو مسلسل پڑھنا...
10/15/2018
اسلام، قران اور معارف اہلبیت کی پاسداری حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داری ہے
حوزه علمیہ مازندران کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیشہ علماء اور حوزہ علمیہ کا اسلامی معاشرے میں دینی ماحول اور اسلامی ثقافت پیدا کرنے میں اہم کردار رہا ہے کہا: خالص اسلام، قران کریم اور م...
10/14/2018
عالمی عدالت کی جانب سے ایران کے حق پر فیصلہ ایران کی حقانیت اور دیانت داری کے سب سے بڑا ثبوت
روب میکئر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر قائم رہنا، ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے ۔
10/14/2018
مشترکہ ایٹمی معاہدہ اہم نہیں بلکہ ملکی مفادات اہم ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ آج ہم عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شاکی ہیں اور امریکہ کو ہم ہر محاذ پر شکست سے دوچار کریں گے۔
10/14/2018
ایران کے مغربی علاقے میں دہشتگرد گروہ پکڑا گیا
ایران کے حساس اداروں نے ملک کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران علیحدگی پسند دہشتگرد گروپ کو ہلاک کیا ہے۔
10/9/2018
یورپی یونین ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک اور دوسرے یورپی ممالک کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے کوشش کر ...
10/8/2018
عراق کے نئے وزیراعظم کو ایران کی مبارک باد، ایران عراق تعلقات کے فروغ پر تاکید
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے نام اپنے پیغام میں عراق کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔ دوسری جانب عراق کی نئی حکومت کے ایران کے ...
10/7/2018
ایرانی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ امریکا کو شکست سے دوچار کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا : ایران نے بارہا عوام کی استقامت، پائداری اور تدبیر کے ساتھ امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔
10/7/2018
اگر یورپ کو ترقی کرنی ہے تو اسے امریکہ سے علیحدہ ہونا پڑے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی آزاد پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے امریکہ سے اپنے راستے جداکر ل...
10/7/2018
حسد سے بچنے کے ۵ راستے
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین رفیعی نے آیات قران کریم اور روایات ائمہ معصومین کی نگاہ میں حسد سے بچنے کے ۵ راستے بیان کئے ۔
10/7/2018
یک طرفہ اور خود سرانہ پالیسیوں کا دور ختم ہو چکا ہے
حجت الاسلام حسن روحانی اور الیگزینڈر وان ڈر بیلین نے جامع ایٹمی معاہدے کو دنیا یورپ اور ایران کے لئے بے انتہا اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل...
10/7/2018
ایران کی موجودگی کے بغیر مشرق وسطی میں استحکام ناممکن ہے
آسٹریا کے یورپی اور سیکورٹی اسٹڈیز کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی صورتحال میں اپنی فوجی طاقتوں کے تحفظ کے لئے دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس میں اضافہ کر رہا ہے۔
10/6/2018
امریکہ قابل اعتماد نہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے نکل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے۔
10/3/2018
ایران کے حالیہ میزائل حملے میں چالیس داعشی کمانڈر ہلاک
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے حالیہ میزائل حملے میں داعش کی موصل کمانڈ کے سرغنہ سمیت چالیس داعشی کمانڈر ہلاک...