نیوز کوڈ :437338
ایرانی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ امریکا کو شکست سے دوچار کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا : ایران نے بارہا عوام کی استقامت، پائداری اور تدبیر کے ساتھ امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کے خلاف امریکی پابندیاں شکست سے دوچار ہوجائيں گی اور ایران ہمیشہ کی طرح اس میدان میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور بین الاقوامی کنونشنوں کے الحاق کے بل کے جائزے پر مبنی پارلیمنٹ  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران نے بارہا عوام کی استقامت، پائداری اور تدبیر کے ساتھ امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور اس بار بھی ہم امریکہ کو حکمت عملی، ہمدلی اور باہمی اتحاد کے ساتھ شکست سے دوچار کریں گے۔

جواد ظریف نے کہا : ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو شکست سے دوچار کرکے ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۷۸/