22 June 2016 - 18:43
News ID: 422418
فونت
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو :
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران و روس، افغانستان میں قیام امن کو پورے خطے کے مفاد میں سمجھتے ہیں کہا : افغانستان کی حمایت میں آیت اللہ خامنہ ای نے انتہائی موثرکردار ادا کیا ہے ۔
عبداللہ عبداللہ

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ آج بدھ کو اپنے ایک بیان میں افغانستان کے تعلق سے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے موقف کے سلسلے میں کہا: افغانستان کی حمایت میں آیت اللہ خامنہ ای نے انتہائی موثرکردار ادا کیا ہے ۔

 

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران اور روس، افغانستان میں قیام امن کو پورے خطےکے مفاد میں سمجھتے ہیں کہا: علاقے کے ممالک کو افغانستان کے امن مذاکرات کے بارے میں باخبر رکھا جارہا ہے ۔

 

عبداللہ عبداللہ نے افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی کے بارے میں بھی کہا : افغان حکومت داعش کے خلاف بھرپور جنگ کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

 

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے پیشوا، افغان عوام کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بھرپور معلومات اور شناخت رکھتے ہیں اور ان موضوعات پر بہت ہی دلچسپی کے ساتھ باتیں کرتے ہیں کہا: افغانستان کی حمایت میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا کردار بہت ہی اہم ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬