09 August 2016 - 22:09
News ID: 422600
فونت
ترکی کے صدر نے کہا : روس ، ترکی تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولا جائے گا۔اس نئے صفحے میں فوجی ،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ شامل ہوگا ۔
پوتین و اوردغان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ  ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ترک صدر طیب اردوغان غیر ملکی دورے پر روس پہونچے ہیں۔ جہاں انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتین سے ملاقات کی ،اور اس ملاقات میں بیان کیا : میں روس کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کا آغاز کرنے والے ہیں اور میں ذاتی طور پر دل کی گہرائیوں سے اور ترک عوام کی جانب سے صدر پوتن اور پوری روسی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اردوغان روس روانگی سے پہلے میڈيا سے گفت و گو میں روسی صدرپوتین کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا : میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات کا نیا دور شروع کرنے جا رہا ہوں اور یہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا ۔

پریس رپورٹروں سے اپنی گفت و گو میں انہوں نے پوتین کو بار بار پیارے اور قابل احترام جیسے الفاظ کہہ کر مخاطب کیا۔

ترکی کے صدر نے کہا : روس ، ترکی تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولا جائے گا۔اس نئے صفحے میں فوجی ،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ شامل ہوگا ۔

روس کے صدر نے بھی اپنے اس ملاقات میں کہا : ترکی کے صدر اردوغان کا ترکی کے پیچيدہ حالات کے باوجود روس کا دورہ اہمیت کا حامل ہے اور صدر اردوغان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک فوج کے ہاتھوں شام کے علاقے میں روس کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہوں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ کہا جارہا ہے کہ صدر پوتن اور صدر اردوغان نے اس ملاقات میں اہم علاقائی مسائل اور باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے صدر اردوغان کو فون کرکے ان کی حمایت کی تھی۔ قبل ازیں چوبیس نومبر دو ہزار پندرہ کو ترک فوج نے شام کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں مصروف روس کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬