10 August 2016 - 10:10
News ID: 422606
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے؛
صنعا میں سعودی عرب کےسپاہیوں کے خلاف حملے میں سو سے زیاہ فوجی مارے گئے ہیں۔
صنعا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کےسپاہیوں کے خلاف برق آسا فوجی حملے میں سو سے زیاہ فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی میں سرکاری فوج کو انصار اللہ سے وابستہ رضاکاروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

فوج سے وابستہ میزائیلی یونٹ نے سعودی فوج کے ٹھکانوں پر "زلزال تین" سے موسوم راکٹ فائر کئے جس کے سبب سعودی سپاہیوں کا فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

ذرا‏ئع ابلاغ نے اس سلسلہ میں بیان کیا ہے کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملوں میں کم از کم ایک سو سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔

یمنی فورسز نے پیر کی رات بھی سعودی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت ہو رہے کہ جب آل سعود کے اتحادی طیاروں نے بے گناہ یمنی شہریوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود حکومت مسلسل عالمی ادارہ کی طرف سے جنگ بندی کی معاہدہ کو نقض کرتا آ رہا ہے اور یمن کی بے گناہ عوام پر ظلم میں کمی نہیں کر رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬