16 August 2016 - 09:19
News ID: 422638
فونت
شیخ حسین الدیہی:
جمعیت الوفاق کے رہنما نے کہا : بحرینی عوام کی حقیقی عزت و وقار کو ظاہر کرنے کے لئے ملک میں ایک آزادانہ الیکشن ضروری ہے ۔
شیخ حسین الدیہی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے اپنے ایک بیان میں کہا : بحرین کی آزادی اور خود مختاری کو فوجی اور سیاسی استعمار کا سامنا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : بحرینی عوام کی حقیقی عزت و وقار کو ظاہر کرنے کے لئے ملک میں ایک آزادانہ الیکشن ضروری ہے ۔

جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ نے زور دے کر کہا : آزادی اور خودمختاری ہر آزاد منش قوم کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحرین کے اکثریت شیعہ مسلمانوں پر حکومتی مظالم جن میں شہریت کا منسوخ کیا جانا ، علما اور عوام کی توہین اور دسیوں علمائے دین کی گرفتاری بھی شامل ہے جو آل خلیفہ حکومت کی داعشی طینت کو ظاہر کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو دہشت گرد قراردے کر بڑی تعداد میں عام شہریوں اور حتی علما کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی آل خلیفہ حکومت کے مظالم سے محفوظ نہیں ہیں ۔

قابل ذکر ہے اس وقت بحرین کی شاہی حکومت کی جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہری انتہائی سخت حالات میں قید وبند کی زندگی گذار رہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬