21 August 2016 - 16:54
News ID: 422748
فونت
مشرقی بغداد اور شمالی بغداد میں بم دھماکہ میں؛
عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی الانبار کی آزادی کے لئے اسٹریٹیجک علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں ۔
عوامی رضاکار فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مشرقی بغداد کے علاقے الطالبیہ میں ایک دھماکے میں، ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

اسی طرح شمالی بغداد کے الحسینیہ علاقے میں بھی ایک دھماکے میں، ایک شخص کے جاں بحق اور سات دیگر کے زخمی ہو جانے کی خبر ہے ۔

ایسے میں جبکہ سب کی نظریں شمالی عراق کے شہر موصل کی جنگ پر مرکوز ہیں ، جب کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں جزیرہ خالدیہ کو آزاد کرانے کی کاروائی انجام دینے میں مشغول ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی الانبار کی آزادی کے لئے اسٹریٹیجک علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں ۔

الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس نے کہا : البوکنعان نامی گاؤں کو دہشت گردوں سے واپس لینا جزیرہ خالدیہ کی جنگ میں اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : داعش کے اکثر سرغنے جو فلوجہ اور شہر خالدیہ سے فرار ہوئے ہیں وہ اسی علاقے میں روپوش ہیں۔

سیکورٹی فورسیز اور عراقی قبائل کے افراد نے جزیرہ بغدادی کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اب وہ داعش دہشت گردوں سے اس علاقے کے دیگر دیہی علاقوں کو واپس لینے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کرنے والے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬