23 August 2016 - 23:07
News ID: 422793
فونت
شامی فوج نے حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے ام القرع میں بھی اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں اور حلب کے جنوب میں بھی شدید جنگ جاری ہے۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ فوج نے حلب کے مشرقی مضافاتی علاقے میں فضائیہ کے ایک اڈے کے قریب داعش کے حملے کو پسپا کردیا۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شامی فوج نے حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے ام القرع میں بھی اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں اور اس علاقے میں پیشقدی کرنے کی دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں بھی شامی فوج نے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان حلب کے جنوب میں بھی شدید جنگ جاری ہے۔

دوسری جانب شامی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے دمشق کے جنوب مغربی علاقے داریا میں فوج کے خصوصی دستے کی پیشقدمی اور اس شہر کے بعض علاقوں پر فوج کا کنٹرول ہو جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : داریا شہرکے اندر فوجی دستوں کے داخل ہونے سے اس علاقے میں فوجی آپریشن کا ایک بڑا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬