27 August 2016 - 20:51
News ID: 422872
فونت
استقامت کی عوامی کمیٹی کے رکن نے کہا : صیہونی فوجیوں نے بلعین اور نعلین میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا ۔
صیہونی فوجیوں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع علاقوں بلعین اور نعلین میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں پر آنسو گیس کے شیل پھینک کر دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ رام اللہ میں واقع دو علاقوں بلعین اور نعلین کے فلسطینی باشندوں اور انسانی حقوق کے غیر ملکی کارکنوں نے جمعہ کے دن ہفتہ وار پرامن مظاہرے کر کے  صیہونی بستیوں میں توسیع پر مبنی اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی اس سرزمین میں نسل  پرستانہ دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کی مذمت کی۔

دریں اثناء استقامت کی عوامی کمیٹی کے رکن محمد عمیرہ نے کہا : صیہونی فوجیوں نے بلعین اور نعلین میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا، ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

انہوں نے بیان کیا : صیہونی حکومت نے صبح سویرے ہی اس علاقے میں فوجی تعینات کردیے تھے تاکہ فلسطینی ضبط کی جانے والی زمینوں کے قریب نہ جا سکیں لیکن فلسطینی جوان محاصرہ توڑتے ہوئے نسل پرستانہ دیوار کے قریب پہنچ گئے جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بلعین میں بھی صیہونی فوجیوں نے قدس کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬