31 August 2016 - 20:31
News ID: 422940
فونت
محبوبہ مفتی:
کشمیر کی وزیراعلٰی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : کشمیر مسئلہ کے حل کے لئے امن اور مذاکرات واحد راستہ ہے۔
محبوبہ مفتی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا : تشدد سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں جان بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے نزدیکی لواحقین میں ایس آر او ۴۳ کے تحت نوکریوں کے احکامات تقسیم کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا : ہمیں اسی عمل سے دوبارہ آغاز کرنا ہوگا جو بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر بات چیت کے ذریعے شروع کیا تھا ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : نریندر مودی کو مینڈیٹ ملا ہے اور وہ اٹل بہاری واجپائی کی طرح ریاست جموں و کشمیر کے تعلق سے ٹھوس سیاسی فیصلے لے سکتے ہیں۔

مذاکرات کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا : ہمیں بات چیت، مصالحت اور افہام و تفہیم کے لئے ایک قابلِ اعتماد میکانزم تیار کرنا ہوگا تاہم یہ ہے کہ دہلی سے تیار کیا گیا میکانزم نہیں ہونا چاہیئے، جیسا کہ ۲۰۰۸ء اور ۲۰۱۰ء میں کیا گیا ۔

کشمیر کی وزیراعلٰی نے کہا : جو کوئی کشمیر مسئلہ کا مستقل حل چاہتا ہے اُس کو سمجھنا چاہیئے کہ یہ مقصد تشدد کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بیان کیا : تشدد نے ریاست کے سیاسی منظرنامہ پر کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے بلکہ اس سے ریاست کو اقتصادی اور سماجی سطح پر شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬