24 September 2016 - 18:27
News ID: 423433
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں متعدد شھری شہید اور زخمی ہوگئے ۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز، یمن کے صوبوں صعدہ، تعز، مارب اور اب کے رہائشی علاقوں کو متعدد بار نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں ، جنوبی سعودی عرب کے شہر جیزان میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کی ہے جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی سعودی عرب کے شہر جربہ میں قائم سعودی فوج کے ایئر ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے ۔

یمنی اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، مرکزی یمن کے صوبے مارب کے علاقے ربیعہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمن میں القاعدہ کا ایک سرغنہ، ابو خالد صنعانی اپنے پانچ دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے ۔/
۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬