06 November 2016 - 20:26
News ID: 424298
فونت
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا و دیگر علماء نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اس عمل پر شدید تنقید کی ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور یونیورسٹی کی جامع مسجد کو طالبات کیلئے مختص کرنے پر تلی ہوئی ہے جس سے معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان سنی اتحاد کونسل اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر 2 یوم میں مسجد کو نہ کھولا گیا تو بھرپور طاقت سے مسجد کو کھلوایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور یونیورسٹی کی جامع مسجد کو طالبات کیلئے مختص کرنے پر تلی ہوئی ہے جس سے معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا و دیگر علماء نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اس عمل پر شدید تنقید کی ہے۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ جس مسجد میں ہزاروں افراد اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوں تو مسجد کو طالبات کیلئے مختص کرنا شرعی طور پر جائز نہیں، وہ کسی پابندی کو نہیں مانتے اور اگلے جمعہ کی نماز اسی مسجد میں ادا کریں گے، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا و دیگر علماء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے محض اپنے مفاد کی خاطر مسجد کو بند کروایا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ باز نہ آئی تو حالات کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔

وائس چانسلر اسی دھن میں مگن ہیں کہ تیسری بار ان کی مدت ملازمت بڑھا دی جائے مگر ان کا یہ جنون حالات کو مزید سنگینی کی طرف لے جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬