06 November 2016 - 21:02
News ID: 424300
فونت
ریحانہ عبادی :
تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی نے کہا : گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا ارباب اقتدار کا اس خطہ کے محب وطن غیور عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔
اقتصادی راہداری

ریحانہ عبادی :

 

تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی نے کہا : گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا ارباب اقتدار کا اس خطہ کے محب وطن غیور عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے حالیہ رپورٹ جو انہوں نے ملک کے ایوان بالا میں پیش کی ہے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا ارباب اقتدار کا اس خطہ کے محب وطن غیور عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔

حکمرانوں کے اس قسم کی معاندانہ رویے اور ملک کے اہم اور مضبوط حصہ کو یکسر انظر انداز کرنا در اصل وطن عزیز مملکت خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بہت بڑی سازش ہے ۔ پاکستان کے دشمن ریاستیں اس کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اس صورت حال میں پاکستان کے ناعاقبت اندیش حکمران اپنی ماضی کی جہالتوں اور تعصب کو بار بار دھرا رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے عوام غیور محب وطن پاکستانی ہے اس خطہ کے عوام نے ملک کی عزت و قار اور اسکی حفاظت کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۱۹۴۸سے اس خطہ کے عوام کی قربانیوں کی داستان شروع ہو تی ہے اور معرکہ کارگل میں قربانیاں اوج کمال کو چھوتی ہے ۔

وطن عزیز کی حفاظت وسلامتی میں اس خطے کے سپوتوں نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں بھی لا زوال قربانی دی ہے ۔ اس خطے کے ہونہاروں نے تعلیمی میدانوں میں ملک کا نام رشن کیا ہے ۔ کوہ پیماؤں نے بھی عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ لیکن جہاں حقوق کی بات آتی ہے تو ارباب اقتدار تعصب اور عناد کا مظاہرہ کرتا ہے ۔

اقتصادی راہداری کا اغاز اس خطے سے ہو رہا ہے۔ لیکن سی پیک میں اس خطے کو نظر انداز کرنا اس خطے کی مظلوم عوام کی حیثیت کو پاؤں تلے روندنے اور معاشی استحصال کے سوا کچھ نہیں ۔ ہم اس حق تلفی پر ہرگز خاموش ہیں رہینگے۔ ملّی و قومی پلیٹ فارم قائد محترم کی سرپرستی میں مقامی علماء کی قیادت میں اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرئے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬