07 November 2016 - 15:06
News ID: 424326
فونت
امریکہ کے اس حملے میں بتّیس افغان شہری جاں بحق اور انّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
افغانستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے قندوز کے اس حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں تیس سے زائد افغان شہری مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز کے رہائشی علاقوں پر امریکہ کے گذشتہ بدھ کی رات کے حملے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ امریکہ کے اس حملے میں بتّیس افغان شہری جاں بحق اور انّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

افغانستان میں یوناما کے سربراہ اور اس ملک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتو نے بھی کہا ہے کہ افغانستان میں عام شہریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے اور اس قسم کے حملوں سے اس ملک میں قیام امن سے متعلق کوششوں پر منفی اثرات مرّتب ہو رہے ہیں۔

افغانستان میں رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کے بارے میں اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات شروع کئے جانے کا اعلان، ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کے ترجمان چالز کلیولینڈ نے قندوز حملے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملے طالبان کے تعاقب میں کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان کے شہر قندوز میں ایسی حالت میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے کہ گذشتہ سال بھی اکتوبر کے مہینے میں اس نے قندوز کے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے ساٹھ افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا تھا۔ چنانچہ آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے امریکہ کے اس حملے کو جنگی جرائم سے تعبیر کیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬