16 November 2016 - 14:56
News ID: 424501
فونت
پاکستان کی سیکورٹی فورس نے صوبۂ بلوچستان میں پاکستانی زائرین کے راستے میں بارود سے بھری ہوئی موٹر سائیکل کا پتہ لگا کر اسے ناکام بنا دیا ہے-
پاکستانی زائرین

رسا نیوز کی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کی سیکورٹی فورس نے ایک نوجوان کی ہوشیاری کے سبب، صوبۂ بلوچستان میں بم نصب شدہ ایک موٹر سائیکل دریافت کی ہے جو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے راستے میں رکھی گئی تھی- اس خبر کے ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس بم کو ناکارہ بنادیا-

صوبۂ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ  میں شیعہ اور سنی گروہوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے- دنیا کے دیگر ملکوں کے زائرین کی طرح بہت سے پاکستانی شیعہ بھی اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی غرض سے کربلا کے لئے روانہ ہوئے ہیں-

اس سے قبل بھی پاکستانی زائرین پر متعدد بار حملے کئے جا چکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬