17 November 2016 - 22:21
News ID: 424516
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی:
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور زائرین کے سفر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کرے۔
حجت الاسلام مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے لاہور میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں زائرین امام حسین کو حکومتی بے حسی اور نااہلی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور زائرین کے سفر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تفتان میں سکیورٹی اور امیگریشن عملے کی کمی کے سبب ہزاروں زائرین مشکلات سے دوچار ہیں، وفاق اور بلوچستان حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب تفتان میں کھلے آسمان تلے لوگ اس سردی کے موسم میں بے یارومددگار پڑے ہیں، زائرین سراپا احتجاج ہیں اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

حجت الاسلام مبارک موسوی نے بیان کیا : ہم وفاقی وزیر داخلہ اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے زائرین کو منزل کی طرف روانہ کریں بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬