22 November 2016 - 22:25
News ID: 424616
فونت
صدر تحریک عراق کے سربراہ نے بیان کیا کہ شرق الاوسط اخبار کی آفس کی طرف سے اپنے توہین آمیز بیان پر معافی نہیں مانگی گئی تو اس اخبار کو بند کر دیا جائے گا ۔
حجت الاسلام سید مقتدا صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے سعودی عرب کے ایک اخبار شرق الاوسط جس نے اس ملک کی خواتین کی توہین کی ہے اس کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بیان کیا : جس طرح عالمی صحت ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اخبار شرق الاوسط کی طرف سے بیان کیا گیا یہ دعوا سراسر جھوٹ ہے اور اس اخبار کی طرف سے اس قسم کا یہ قدم عالمی میڈیہ اور نامہ نگاروں کے چہرے کو خراب کرنے کا سبب ہو رہا ہے ۔

انہوں نے شرق الاوسط اخبار کی طرف سے اس اقدام کو لاکھوں زائرین اور عراق کی عوام کی توہین جانا ہے اور وضاحت کی : اگر اس اخبار کے دفتر نے اپنے اس اقدام کے سلسلہ میں معافی نہیں مانگی تو عراق میں اس اخبار کو بند کر دیا جائے گا ۔

حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے عراق کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرق الاوسط اخبار کی طرف سے اس طرح کے کارنامہ پر سخت اقدام کیا جائے بیان کیا : یہ بے حرمتی کرنے والا اخبار آل سعود حکومت کی طرف سے حمایت کے ذریعہ کام کر رہا ہے جس کا زیادہ تر اعمار و شمارش کافروں کا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ اس طرح کا اقدام طائفہ گرائی حد و مرز کی سیاست کے مطابق انجام دیا جاتا ہے جس کے مطابق آل سعود کو چاہیئے کہ اس توہین آمیز اقدام میں ملوث افراد کی سختی کے ساتھ باز پرس کی جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے گزشتہ روز اربعین حسینی کے سلسلہ میں اپنے ایک رپورٹ میں دعوا کیا تھا کہ اس مناسبت میں خواتین اور مرد غیر شرعی طور سے رابطہ قائم کرتے ہیں ۔

الشرق الاوسط کی طرف سے اس جھوٹے اور متعصب اہانت آمیز رپورٹ کے خلاف عراق کی میڈیہ نے شدید رد عمل پیش کیا ہے اور عراقی عوام نے سوشل میڈیہ پر سخت در عمل دیکھایا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬