23 November 2016 - 22:46
News ID: 424646
فونت
یمن کے صوبے حجہ پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ حجہ کے حیران علاقے پر بمباری کرکے بارہ یمنی باشندوں کو شہید اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا- حجہ پر حملے کے ساتھ ہی سعودی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی صبح کو صوبہ صنعا کے "صرف" علاقے پر بھی بمباری کی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے علاقے ذباب پر بھی سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حملے کئے ہیں- اسی طرح شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے صیفی فوجی اڈے اور صوبہ صنعا کے نھم علاقے پر بھی سعودی طیاروں نے بمباری کی ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے سحار علاقے میں رہائسی مکانات پر  بھی بمباری کی ہے-

گذشتہ دو برسوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے توسط سے سعودی عرب کو ہتھیا فروخت کئے جانے کے باعث، یمن میں جنگ بندی کے لئے انجام پانے والی بین الاقوامی کوششیں ناکام ہو کر رہ گئیں ہیں- اس کے باوجود یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے وفد اور سعودی اتحاد کے نمائندے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں انجام پانے والے مذاکرات کے بعد، سولہ نومبر کو جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے-

اور اس سمجھوتے کی رو سے سترہ نومبر سے پورے یمن میں جنگ بندی قائم ہونا طے پایا تھا تاہم سعودی عرب نے معمول کے مطابق جنگ بندی کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اس کی خلاف ورزی کر دی-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬