28 November 2016 - 18:43
News ID: 424741
فونت
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
ٹرر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فیض علی شگری ڈی ایس پی ٹریفک ایئرپورٹ تعینات تھے جنہیں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے نشانہ بنایا جب کہ زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کی بھی حالت تشویشناک ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬