30 November 2016 - 09:33
News ID: 424784
فونت
انسانی حقوق اور جمہوریت کے قیام کے لئے امن کی تنظیم نے بحرین میں مذہبی آزادیوں کو سرکوب کئے جانے کی خبر دی ہے-
 بحرین


رسا نیوز ایجنسی کی منامہ پوسٹ ویب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق اور جمہوریت کے قیام کے لئے امن کی تنظیم نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں " بحرین میں مذہبی آزادیاں چھینے اور سرکوب کئے جانے " کے عنوان سے لکھا ہے کہ  بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے منظم طور پر خلاف ورزی جاری ہے اور ان کو مذہبی رسومات انجام دینے کی اجازت نہیں ہے-

اس تنظیم نے  آل خلیفہ کے حکام کی جانب سے بازپرس کے دوران علماء ، ذاکرین اور نوحہ خوانوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سزائیں مقرر کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مذہبی تقریروں اور آزادی بیان پر پابندی، نیزغیر قانونی گرفتاریوں ، بدسلوکی اور عزادروں کے خلاف آنسو گیس استعمال کئے جانے کے بیالیس واقعات ریکارڈ  کئے گئے ہیں-

انسانی حقوق اور جمہوریت کے قیام کے لئے امن کی تنظیم نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی آزادیوں اور آزادی بیان کی خلاف ورزی سے متعلق اپنے جابرانہ اور ظالمانہ اقدامات بند کرے اور بحرین میں افراد کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق  خبروں کے بارے میں جواب دہ ہو-

اس تنظیم نے اسی طرح عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈال کر اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر روک لگائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬