02 December 2016 - 23:30
News ID: 424833
فونت
ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کا بل امریکی سینٹ میں بھی منظور کرلیا گیاہے-
امریکی پارلیمنٹ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈی آماٹو یا آئی ایس اے نامی قانون  اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی منظور کرلیا گیا تھا اس بل کی امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں نے حمایت کی تھی - سینٹ اور ایوان نمائندگان دونوں ایوانوں میں ایران مخالف یہ بل متفقہ طور پر منظور کیاگیا ہے -

ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کا یہ بل امریکا کے صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد منظور ہوا ہے جو ایران کے بارے میں اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں -

ایران کے خلاف مزید دس سال تک پابندیاں برقرار رکھنے کے قانون کے حامیوں کا دعوی ہے کہ ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کے قانون سے امریکا کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ اگر ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتاہے تو واشنگٹن اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکتا ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا نے گذشتہ جنوری سے جب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی تاریخ شروع ہوئی ہے ابھی تک اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے -

ڈی آماٹو یا آئی ایس اے قانون امریکی کانگریس میں پہلی بار انیس چھیانوے میں منظور ہوا تھا اور اس کے بعد سے اب تک کئی بار اس کی مدت بڑھائی جاچکی ہے - اسلامی جمہوریہ ایران نے زوردے کر کہا ہے کہ مذکورہ قانون کی مدت میں توسیع کا مطلب ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنا ہے اور یہ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے -

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ  اگر امریکیوں نے ڈی آماٹو قانون کی مدت میں توسیع کی تو ایران نے بھی جواب کے لئے اپنا ٹیکنیل پیکج تیار کرلیا ہے -/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬