14 December 2016 - 17:08
News ID: 425064
فونت
حیدر العبادی:
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے زیر قبضہ موصل کی آزادی کے منصوبے پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔
حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گذشتہ روز بغداد میں موصل کی آزادی کے منصوبے پر نظرثانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے عمل میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے-

عراقی وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اصلی مدد، عراق کی فضائیہ اور عوامی رضاکار فورس کر رہی ہے، کہا کہ عراق، موصل کی آزادی کے آپریشن میں آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے-

عراق کی حکومت قانون اتحاد کے نمائندے جاسم البیاتی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ عراق کی مسلح افواج، داعش دہشت گردوں کو الجھانے کے لئے موصل آپریشن کے نئے روڈ میپ میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہی ہیں-

البیاتی نے کہا کہ حیدرالعبادی، صوبہ نینوا کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں جنگ کے چاروں محاذوں کے لئے ایک ہی منصوبہ تیار کرنے اور موصل پر حملے میں بنیادی تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں -

البیاتی نے موصل کے مغربی محاذ پر جنگ کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں تاخیر کی وجہ، داعش کی جانب سے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جانا قرار دیا-

قابل ذکر ہے کہ صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل  کی آزادی کا آپریشن اکتوبر کے مہینے میں شروع ہوا ہے اور اب تک اس شہر کا ایک بڑا حصہ آزاد کرایا جاچکا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬