16 December 2016 - 21:07
News ID: 425102
فونت
بحرینی حکومت کے دباو میں؛
بحرینی عوام نے الدراز کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائے گی پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج و مظاھرہ کیا ۔
 بحرینی مظاھرین


رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق،  بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں مسجد امام صادق(ع) میں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا جس کے بعد بحرینی عوام نے شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا ۔

بحرینیوں‌ نے آل خلیفہ حکومت کے اس اسلام منافی اقدام اقدام کی شدید مذمت کی اور احتجاج کے طور پر مسجد کے باہر  فرادی نماز ادا کی ۔

واضح رہے کہ بحرین کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے بعد سے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کا علاقہ ان سے اظہار یکجہتی کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 

ایسی حالت میں کہ الدراز علاقے کا آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ کر رکھا ہے، بحرین کے عوام ہر ہفتے جمعے کے دن اس علاقے میں اجتماع کر کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی اور ھمدردی کا اعلان کرتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جون کے مہینے میں شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا نیا دور شروع ہو گیا ۔ 

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوری حکومت کے قیام کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬