16 December 2016 - 21:09
News ID: 425103
فونت
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط کیمپ میں فلسطینی مسلمانوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرکے کم از کم پانچ صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا-
صھیونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔

جمعرات کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے فوجی مشقوں کے بہانے شعفاط کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے،  جبکہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کی حالت نازک بھی ہو گئی۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینیوں کو اپنی جارحیتوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دو سو اڑسٹھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬