26 December 2016 - 16:01
News ID: 425303
فونت
حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے لبنان میں داعش اور جبهہ النصره کو لبنان پر حملے کی بہ نسبت انہیں متنبہ کیا ۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے الخیام علاقے میں ہونے والے ایک پروگرام میں لبنان کی نئی کیبنٹ کی طرف سے تصویب کردہ بیانیہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لبنان سیاسی ، امنیتی اور اقتصادی مشکلات سے روبرو ہے ، اور لوگوں کی نگاہیں نئے الیکشن قوانین کے تصویب کئے جانے پر ٹکی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے نئے الیکشن قوانین تصویب کئے جانے کو لبنان کی قدرت اور حکومت کے ادارے کرنے میں مفید جانا اور کہا: اس بات کا خوف ہے کہ آئندہ الیکشن بھی انہیں قانونین کے بل پر برگزار ہو کہ جو الیکشن میں حقیقی مشارکت اور عدالت سے دوری کا زمینہ فراھم کرے گا ۔

لبنان کے اس عالم دین نے شامی فوجیوں کی کامیابیوں کو لبنان کے حق میں مفید جانا اور کہا: حلب اور موصل کی آزادی سے لبنان کو قوت ملے گی کیوں کہ یہ پیروزی شام اور عراق میں تکفیریوں کی کمر ٹوٹنے کا سبب ہوگی اور دیگر ممالک سے ان مناطق میں داعش کو داخل ہونے سے روک دے گی ۔

حجت الاسلام قاووق نے مزید کہا: داعش جیسے دھشت گردوں کی لبنان موجودگی اور عرسال و بعلبک علاقے میں جبهه النصره جیسے دھشت گردوں کا گٹھ جوڑ لبنان کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے برجستہ رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش اور جبهه النصره جیسے خطرے سے بے توجہی مناسب نہیں ہے کہا: فوج اور استقامت کی حمایت سبھی کا دینی اور قومی وظیفہ و فریضہ ہے ۔

انہوں نے تاکید کی: تکفیریت کی آگ سے کوئی بھی امان میں نہیں رہ سکتا اور لبنان بھی اس سے مستثنی نہیں ہے ، ابھی تک استقامت اور فوج کی فداکاریوں اور جانفشانیوں کی بنیاد پر لبنان محفوظ رہا ہے مگر ھرگز یہ تصور نہیں کرنا چاہئے کہ جنگ ختم ہوگئی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ /ک۳۶۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬