07 February 2017 - 17:30
News ID: 426163
فونت
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
صھیونی


رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطین کی اندرونی سلامتی کی وزارت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے زرعی اراضی کو خاصا نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس کی اس جارحیت میں دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اس بیان میں صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اس کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں خطرناک کشیدگی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔

حماس کے اس ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ان جارحانہ اقدامات کا مقصد اس غاصب حکومت کے اندرونی بحران اور بیت المقدس کے شہریوں اور فلسطینی قیدیوں کی ایذا رسانی اور صیہونیوں کو ہاتھوں جرائم کے ارتکاب کی پردہ پوشی کرنا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬