08 February 2017 - 18:48
News ID: 426191
فونت
ہیومن رائٹس واچ:
ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمان خواتین کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہونے والے جنسی تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم خواتین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ایسے ثبوت و شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہئے-

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی مسلمان خواتین کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہونے والے منظم جنسی جرائم اور تشدد کی فوری طور پر بین الاقوامی تحقیقات کی زمین ہموار کرے-

ہیومن رائٹس واچ کی سینئر انسپیکٹر پرینکا ترپاٹھی نے کہا ہے کہ مسلمان خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد اور جارحیت کے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ میانمار کے فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں نے بھی اپنی وردی میں ان انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے تین فروری دو ہزارسترہ کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کے رپورٹروں نے اب تک جن خواتین سے گفتگو کی ہے ان میں سے نصف سے زیادہ خواتین نے روہنگیا خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی جارحیت کی گواہی دی ہے-

بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے صوبہ راخین کے مانگدا علاقے کے انہتر ہزار سے زیادہ مسلمان  میانمار کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر مظالم اور تشدد کے باعث اپنا گھر بارچھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ تئیس ہزار در بدر ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬