08 February 2017 - 19:05
News ID: 426198
فونت
جمیعت علماء ہند نے اتر پردیش میں ہونے والی حالیہ الیکشن میں مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔
 مسلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمیعت علماء ہند اتر پردیش (محمود مدنی ) کے صوبائی سکریٹری مولانا شبیراحمد مظاہری نے کہا ہے کہ اتر پردیش کا یہ الیکشن سیکولرزم اور فرقہ پرست طاقتوں کے مابین ہے اور مسلمان اپنے متحد ووٹوں کے ذریعے فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دے سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست تنظیموں کے کچھ اراکین نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرکے سیکولر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ہے جوجمہوریت کیلئے بہت خطرناک ہے۔ایسے امیدواروں سے مسلمانوں کو مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

مظاہری نے کہا کہ اتر پردیش کے 2017 کا الیکشن بہت اہم ہے اور فرقہ پرست طاقتیں کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے مختلف طرح کے حربے استعمال کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ووٹرز تقسیم ہوئے تو اس کے نتائج منفی ہوں گے لہذا اس بات کی ضرورت ہے کہ مسلمان متحد رہیں اوراپنے متحد ووٹوں کی طاقت سے اپنے مخالفین کو جواب دیں۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬