10 February 2017 - 19:01
News ID: 426233
فونت
سیکڑوں صیہونیوں نے لازمی فوجی سروس کے قانون کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرہ کیا ہے۔
صھیونی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شب ہونے والے اس مظاہرے میں شریک صیہونیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس نے اٹھارہ صیہونیوں کوگرفتار بھی کیا ہے۔ پچھلے چند روز سے  لازمی فوجی سروس پر نہ جانے والے ایک صہیونی کی گرفتاری کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

سیکڑوں صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے، منگل کو بھی لازمی فوجی سروس کے خلاف، مختلف شہروں میں مظاہرے کیے تھے جس کے دوران اسرائیلی پولیس نے پچاس افراد کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

اسرائیل میں مردوں سے دو سال آٹھ ماہ اور خواتین سے دوسال کی جبری فوجی خدمت لی جاتی ہے۔اسرائیلی ذرائع کاکہنا ہے کہ کہ فلسطینی اور لبنانی مجاہدین کے خوف کی وجہ سے صیہونیوں کو لازمی فوجی سروس میں کوئی دلچپسی نہیں ہے اور ان کی پچاس فی صد تعداد لازمی فوجی سروس پر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬