‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2017 - 14:19
News ID: 426390
فونت
جمعیت اہلحدیث پنجاب:
فیصل آباد میں میڈیا کے نام اپنے مشترکہ بیان میں اہل حدیث رہنماوں نے کہا ہے کہ ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔
جمعیت اہلحدیث پنجاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور، پشاور اور سندھ سمیت ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی کی وارداتوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پنجاب کے صوبائی امیر مولانا شیخ سلیم الرحمن، اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی نائب صدر محمد عاصم بخاری، ادارہ نورِ نبوت کے سرپرستِ اعلیٰ حکیم سعید احمد سعید، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لعل شہباز قلندرؒ (سہیون شریف) کے ہونیوالے خود کش دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا کے نام اپنے بیان میں اہل حدیث رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج مل کر ایسے عناصر کو نشان عبرت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں، ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬