18 February 2017 - 13:53
News ID: 426383
فونت
پاکستان کی فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
طالبان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے مہمند اورخیبر ایجنسی پر سرحد کے دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے جس کیمپ پر حملہ کیا گیا وہ اس جماعت کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کا کیمپ ہے جہاں فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ٹریننگ کمپاؤنڈ اور دہشت گردوں کے 4 مزید کیمپوں کو تباہ کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان نےسرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پرنشانہ بنایا ہے کیوں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے اور وہاں سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، افغان حکومت کو دی گئی فہرست میں شامل دہشت گرد طویل عرصے سے سرحد پارچھپے ہوئے ہیں۔

واضح  رہے کہ جمعرات کے روز درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬