03 March 2017 - 22:01
News ID: 426658
فونت
سعودی عرب کی نمائشی فوجداری عدالت نے انقلاب حنین نامی مظاہروں میں شرکت کے لئے آمادگی کا اعلان کرنے جیسے بے بنیاد الزام کے تحت سات نوجوانوں کو قید کی سزا سنائی ہے ۔
سعودیہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے ان میں سے ایک سعودی شہری کو فتنہ انگیزی اور نمازیوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے لئے اکسانے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس پر چار برسوں تک ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

اس کے علاوہ چھے دیگر ملزمان کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان پر بھی ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ گیارہ مارچ کو سعودی عرب میں حکومت مخالف پالیسیوں کے خلاف عوامی مظاہروں کی کال دی گئی ہے جس کا نام  انقلاب حنین رکھا گیاہے۔

سعودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سعودی باشندوں کی ناراضگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سعودی شہری ملک میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ اور تفریق آمیز پالیسیوں اور اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬